جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ضمنی بلدیاتی الیکشن: پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی  کے کارکن آپس میں لڑ پڑے

اسلام آباد:ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔تلہ گنگ کے شہری نے اپنی درخواست میں پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات عام انتخابات تک ملتوی کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے ذریعے ہی عوام اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 2 صوبوں میں پہلے اور قومی اسمبلی کے بعد میں انتخابات سے زیادہ اخراجات آئیں گے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتوں کو ایک مرتبہ کے لئے عام انتخابات تک توسیع دے دی جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پہلے انتخابات ہونے سے ملک بھر کے عام انتخابات میں نگراں حکومتوں کا نظام بھی متاثر ہو گا۔درخواست میں وفاق، صدر، الیکشن کمیشن اور دونوں صوبوں کو فریق بنایا گیا ۔

You might also like

Comments are closed.