نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد کل شب (10 ستمبر کو) پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے انتظامات بہترین انداز میں کیئے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی، ایک روز کورنٹائن میں رہنے اور کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو 10ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں 25 فیصد تماشائیوں کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اجازت حاصل ہے اور ابھی اس سے متعلق کوئی تازہ ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں 4 ہزار 500 اور قذافی اسٹیڈیم میں 5 ہزار 500 تماشائیوں کو اجازت حاصل ہے۔
این سی او سی کی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹکٹس کے لیے پالیسی کے اعلان کا امکان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے، مکمل ویکسینیشن شدہ شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔
Comments are closed.