woman dating site international love dating app hot looking asian women latin friend finder local matches dating site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے پیچھے پڑوسی ملک ہو سکتا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک ہو سکتا ہے۔

نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی، اس لیے پاکستان آئی۔

انہوں نے کہا کہ میچ سے کچھ لمحات قبل کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں، سیریز نہیں کھیل سکتے، حالانکہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بس کے بجائے ہیلی کاپٹر سے اسٹیڈیم پہنچانے کی آفر بھی کی گئی، ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ ان کے کرکٹ بورڈ نے کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو جس حوالے سے جانا جاتا تھا ،پاکستان اس ’سابقہ روش سے باہر نکلنے‘ کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کمیونٹی کی سہولت کے لیے اقدامات کیئے، ہم نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ’ایف ایم پورٹل‘ کا آغاز کیا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایف ایم پورٹل ابتدائی طور پر نیویارک سمیت 5 ممالک میں متعارف کرایا گیا، اگلے مرحلے میں ہم 21 ممالک تک ایف ایم پورٹل کو وسعت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کاوشیں کیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، پاکستان نے کابل سے انخلاء میں سفارتی عملے اور شہریوں کو معاونت فراہم کی۔

نیویارک(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی…

وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ہندوستان کے خلاف ڈوزیئر میں تمام ثبوت دنیا کے سامنے رکھے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔

علاوہ ازیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں پرتگال اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے فیٹف پر اصولی حمایت پر پرتگال کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے کی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.