asin video to love someone like you free matrimonial site thailand female thailandbestbeauty kizzle

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زینب عباس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

اس حوالے سے زینب عباس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے ذریعے اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی۔

زینب عباس نے اپنے ہونے والے بچے کو اپنے سفر کا ساتھی قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اُنہیں اب یہ سفر ٹی ٹوئنٹی کے بجائے ٹیسٹ میچ جیسا لگ رہا ہے لیکن اُنہیں طوفان اور موسم کا خیال رکھتے ہوئے یہ کھیل کھیلنا ہے۔‘

پاکستان کی مشہور ٹیلی ویژن اینکر اور اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس متحدہ عرب امارات کے لائف اسٹائل میگزین ’خلیج ٹائمز‘ کے سر ورق کی زینت بن گئیں ہیں۔

اُنہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ میرا یہ سفر بھی پچھلے یعنی شادی کے سفر کی طرح خوشگوار اور خوبصورت ہوگا۔‘

آخر میں اُنہوں نے اس بڑی نعمت کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ سال 2019ء میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی۔ حمزہ سابق وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.