بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ بورڈ کو ٹوئٹ پر کمنٹ سیکشن بند کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان سے اچانک دورہ منسوخ کرنے والی کیوی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی۔

کیوی بورڈ نے ٹوئٹر پر آکلینڈ پہنچنے پر اپنی ٹیم کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی، جس میں کھلاڑیوں کو جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ بورڈ کی جانب سے ٹیم کو…

کیوی بورڈ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن بند کردیا، جس کے باعث اسے تنقید کا سامنا ہے۔

بورڈ نے کمنٹ سیکشن تو بند کردیا لیکن شائقین کرکٹ ٹوئٹ ’قوٹ‘ کر کے اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آزادی اظہارِ رائے کا ہی خیال کرلیتے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والی سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہم انہیں ورلڈکپ میں سرپرائز دیں گے۔

کیوی بورڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 24 رکنی بہادر اسکواڈ براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گیا ہے اور اب تمام ممبران 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔

ٹوئٹر پر کیوی بورڈ پر کمنٹ سیکشن بند کرنے پر ہونے والے چند تبصرے یہاں شیئر کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.