وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے سیاسی فیصلے کیے۔
سیلیبرٹی پریمیئر لیگ میں شرکت کے موقع پر بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستانی جنونی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دے گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے سیاسی فیصلے کیے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہا تھا کہ پاکستان کے حالات سیکیورٹی کے حوالے سے بہترین ہیں، فیک نیوز چلاکر بھارت پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے۔
Comments are closed.