coyote hookup emily willis hookup 80 hookup hookup Mount Ephraim 17 year old hookup daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نینسی پلوسی اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کر رہی ہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کررہی ہیں، ان کو تائیوان کے دورے کا حق ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان جان کربی نے کہا کہ نینسی پلوسی کے دورے کی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں، ان کی حفاظت یقینی بنائی ہے، ہاؤس اسپیکر کا دورہ تائیوان امریکی مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ چینی خود مختاری یا امریکا کی دیرینہ ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی نہیں۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین پلوسی کے دورے کو تائیوان پر حملے کا بہانہ بنانے سے گریز کرے، نہیں چاہتے کہ اس طرح سے کوئی بحران اور تصادم کی صورتحال پیدا ہو۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکا مغربی پیسفک کی فضا اور سمندر میں آپریٹ کرتا رہے گا، چین تائیوان کے خلاف معاشی ہتھکنڈے بھی استعمال کر سکتا ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ کابل میں انسداد دہشتگردی آپریشن میں ایمن الظواہری مارا گیا، الظواہری دنیا کا سب سے مطلوب دہشتگرد تھا۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ کانگریسی وفد کا دورہ تائیوان جمہوریت کے لیے امریکا کی غیر متزلزل حمایت کا عکاس ہے۔

جان کربی نے کہا کہ الظواہری امریکی شہریوں، مفادات اور نیشنل سیکیورٹی کے لیے خطرہ تھا، افغانستان میں امریکی فورسز موجود نہیں، اس کے باوجود ہم مطلوب دہشتگرد کی شناخت اور سراغ لگا سکتے ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم مطلوب دہشتگرد کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہماری صلاحیت کی یہ بہترین مثال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.