بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل T20 کپ: بلوچستان کی سدرن پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج کے دن کے پہلے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ساتویں روز کے پہلے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ساتویں روز دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا مقابلہ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان جب کہ دوسرا مقابلہ ناردرن اور سندھ کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ میں کھیلا جانے والا یہ 13 واں میچ ہے جبکہ آج دن کا دوسرا میچ ناردرن اور سندھ کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد یہ ایونٹ 6 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور منتقل ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.