بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز کی خامیوں پر کام شروع

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹیسٹ کرکٹرز کی خامیوں پر بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کام شروع کردیا ہے۔

‏عابد علی، عمران بٹ، فاسٹ بولر محمد عباس کے ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود ہیں۔

‏محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹرز  میں مہارت ہے، ٹیکنیک بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں، بیٹسمینوں کو درست انداز میں کھڑے ہونے، بال پھینکے جانے کا انتظار سکھا رہا ہوں۔

محمد یوسف نے کہا کہ عابد علی اورعمران بٹ کےتوازن کو بہتر کر رہے ہیں، بینچ اسٹرنتھ کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں بلایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.