نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے 176 افسران و ملازمین کو چارج شیٹ کردیا۔
ترجمان کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ خود احتسابی کے جامع مربوط نظام کے ذریعے بدعنوانی کی نشاندہی ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم کی رپورٹ پر آئی جی موٹروے پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی قا ئم کی تھی، جو ایک ایڈیشنل آئی جی، 4 ڈی آئی جیز اور ایک ایس ایس پی پر مشتمل تھی۔،ترجمان
سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس میں بدعنوان عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔
Comments are closed.