34ویں نیشنل گیمز کے مینز فٹبال ایونٹ میں پاکستان ایئرفورس اور پولیس نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بیس بال فائنل میں آرمی نے وپڈا کو شکست دیکر سونے کا ایک اور تمغہ جیت لیا۔ شوٹنگ ایونٹ میں آرمی نے 13 گولڈ میڈلز جیت کر برتری حاصل کی۔
کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے نویں روز مینز فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں پولیس اور بلوچستان کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
ایکسٹرا ٹائم کے پہلے ہاف میں پولیس نے گول کرکے برتری حاصل کی جو آخر تک قائم۔ اس فتح کے ساتھ پولیس نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ ایئرفورس سے ہوگا جس نے اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی کو ایک۔صفر سے شکست دی۔
کراچی میں جاری سیلنگ کے مقابلے میں جونیئر لیزر اسٹینڈرڈ اور جونیئر 470 کلاس میں نیوی اور ایئر فورس برابر رہیں۔
کلفٹن پر جاری ایونٹ میں اتوار کے روز مزید تین ریسوں کے بعد میڈلز کا تعین ہوگا۔
بیس بال کے فائنل میں آرمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد واپڈا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
جہلم میں جاری شوٹنگ کے مقابلوں میں نیوی نے مزید دو گولڈ میڈل حاصل کرلئے تاہم شوٹنگ میں آرمی کی برتری برقرار ہے۔ اے ایم یو جہلم میں جاری مقابلوں میں آرمی نے اب تک 13 جبکہ نیوی نے 12 طلائی تمغے جیتے ہیں۔
Comments are closed.