بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل گالف: کراچی کے وحید بلوچ نے لیڈنگ پوزیشن حاصل کرلی

نیشنل گالف ٹورنامنٹ میں گالفرز مکمل ردھم حاصل نہ کرسکے اور آسان پٹ مس کرتے رہے۔ کراچی کے وحید بلوچ نے ہوم ایڈوانٹج حاصل کرتے ہوئے لیڈنگ پوزیشن حاصل کرلی۔

کراچی گالف کلب میں پروفیشنل گالفرز کے درمیان زبردست مقابلے شروع ہوگئے، نیشنل چیمپئن شپ میں 96 پروفیشنل گالفرز ایکشن میں ہیں۔

کھیل کے پہلے روز گالفرز مکمل ردھم میں نہ آسکے، آسان پٹ مس کرتے رہے۔

ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹج رکھنے والے وحید بلوچ نے پہلا راؤنڈ بہتر کھیلتے ہوئے 5 انڈر 67 کے اسکور پر اختتام کیا، حمزہ امین ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے پر ہیں۔

دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے پانچ گھنٹے میچ کھیلنے کے بعد بھی دو گھنٹے پریکٹس میں گزارا، چیمپئن شپ کی انعامی رقم 80 لاکھ روپے ہے جس کا فائنل راؤنڈ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.