نیشنل ٹی20 کپ میں سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے شکست دے دی، میچ کے بہترین کھلاڑی زاہد محمود قرار پائے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 175 رنز بنائے اور بلوچستان کو 176رنز کا ہدف دیا۔
سندھ کی طرف سے شان مسعود 31، شرجیل خان 34، خرم منظور 10، سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان سرفراز احمد 41 اور انور علی 22 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
بلوچستان کے خرم شہزاد، عمید آصف اور کاشف بھٹی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
بلوچستان کی ٹیم 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16 اعشاریہ 4 اوورز میں 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بلوچستان کے عبدالبنگلزئی 29، امام الحق 19 اور بسم اللّٰہ خان 12 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا اور پویلین لوٹ گیا۔
سندھ کی طرف سے شاہ نواز دھانی نے 4، زاہد محمود نے 3 اور دانش عزیز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.