hookup Millerton connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup glasgow hookups homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ٹی 20 کپ کے دونوں سیمی فائنل آج ہوں گے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا کا مقابلہ ناردرن سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

خیبرپختونخوا اور ناردرن کا مقابلہ دوپہر 3 بجےشروع ہوگا جبکہ سندھ اور سینٹرل پنجاب کا میچ شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

نیشنل ٹی 20 کپ کا لیگ مرحلہ ختم ہوگیا، ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 10،10 میچز کھیلے اور سیمی فائنل کی 4ٹیمیں بھی سامنے آگئیں۔

قومی ٹی20 کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیموں نے 10،10 میچز کھیلے اور 6،6 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4،4 میچز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے29ویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 5وکٹ سے شکست دے دی، محمد طحہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

رن ریٹ کے حساب سے پوائنٹ ٹیبل میں خیبرپختونخوا پہلے، سینٹرل پنجاب دوسرے، سندھ تیسرے اور ناردرن چوتھے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ساؤتھ پنجاب 5ویں اور بلوچستان چھٹے نمبر پر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.