بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سُست کیوں ہوئی؟

گزشتہ شب ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک آنے والی کمی کی بنیادی وجہ سامنے آگئی۔

انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی بنیادی وجہ 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کا آنا ہے۔

سلطنت عمان نے کروناوائرس کے پیش نظر سیاحت پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے 103 ممالک کیلئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیلی کام حکام کا کہنا ہے کہ فجیرہ کے قریب خراب ہوئے سب مرین کیبل کا متبادل انتظام کرلیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔

ٹیلی کام ذرائع  کا کہنا ہے کہ ڈبل اے ای ون کے ڈیٹا کی دیگر کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے، کل رات کے مقابلے آج انٹرنیٹ کی رفتار قدرے بہتر ہے۔

خیال رہے کہ فجیرہ کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کی 25 ہزار کلومیٹر طویل ’ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل‘ کی خرابی کی مرمت میں کئی دن لگنے کا خدشہ تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.