نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 2 دن آرام کے بعد کل 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں بلوچستان کی ٹیم سرفراز احمد کی سندھ کی ٹیم کا سامنا کرے گی جبکہ شام کو سدرن پنجاب اور شاداب خان کی ناردرن کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کے نویں میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں 3 بجے مدِمقابل ہوں گی، جبکہ دسویں میچ میں سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیم ساڑھے 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر سرفراز احمد کی سندھ کی ٹیم 2 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
بابر اعظم کی سینٹرل پنجاب نے 3 میچز کھیلے اور 4 پوائنٹس حاصل کیئے ہیں، وہ دوسرے نمبرپر ہے۔
محمد رضوان کی خیبر پختون خوا کی ٹیم 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
شاداب خان کی ناردرن کی ٹیم نے 3 میچز کھیلے، وہ ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست کے بعد ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔
امام الحق کی بلوچستان ٹیم نے 3 میچز کھیلے اور 2 میں ناکام رہی، جبکہ 2 پوائنٹس حاصل کیئے اور پانچویں نمبر پر ہے۔
صہیب مقصود کی سدرن پنجاب کھیلے گئے تینوں میچز میں شکست کے بعد آخری نمبر پر ہے۔
Comments are closed.