بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی: شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعظم شاہدخاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعظم، مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے نیب کے گواہ پر جرح کی۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ وزراء کہتے ہیں کہ وہ نیب چلاتے ہیں، قانون کو بدل کر ایک شخص کی مدتِ ملازمت میں کیسے توسیع دی جا سکتی ہے؟

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے تو آؤ، حکومت کارکردگی سے بات کرتی ہے، گالیوں سے بات نہیں کرتی، یہ غداری اور بغاوت کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ حکومت اس قانون کو بدلنے کے لیے کوشاں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ 76 سال کا شخص جو حکومتی قبضے میں ہے اس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.