neyo ethnicity tina ting beautiful actress in philippines single woman dating but only love can say baby lips philippines attractive asian

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

ملک بھر میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کے فیصلے سے متعلق بتایا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسی نیشن کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 12سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا، اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو ویکسین لگانے کیلئے اسکولوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں قائم مختلف ویکسین سینٹرز میں 17 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

وزارتِ صحت نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد میں سامنے آنے والے منفی اثرات کی رپورٹ جاری کردی۔

ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔

ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.