نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو بین الاقوامی و علاقائی سیکورٹی اور قومی سلامتی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
این ڈی یو کی سالانہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے شریک ہوتے ہیں، نیشنل سیکورٹی ورک شاپ میں پارلیمنٹرینز سمیت 54 شخصیات نے شرکت کی۔
شرکا میں سول سرونٹس، مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے۔
Comments are closed.