نیدرلینڈز کی شہزادی کیتھرینا امالیا جرائم پیشہ افراد کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر دوبارہ شاہی محل منتقل ہوگئی ہیں۔
18 سالہ شہزادی امالیا نے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پچھلے مہینے ہی داخلہ لیا تھا اور وہ محل سے ایک فلیٹ میں منتقل ہوگئی تھیں۔
بادشاہ اور ملکہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزادی کی حفاظت کے پیش نظر انہیں دوبارہ ہیگ کے محل میں بلا لیا گیا ہے۔
پچھلے مہینے ڈچ میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ شہزادی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ جرائم پیشہ گروہوں کی طرف سے ان پر حملے یا اغوا کا خطرہ ہے۔
وزیراعظم مارک روٹ نے کہا کہ وہ شہزادی کو لاحق خطرات کے متعلق وضاحت نہیں کرسکتے۔
شہزادی امالیا ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں سیاست اور معاشیات کی طالبہ ہیں اور وہ ایک فلیٹ میں دیگر طلبا کے ساتھ رہ رہی تھیں لیکن اب واپس محل آگئی ہیں۔
Comments are closed.