اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل بھارت میں تیاری کا موقع مل گیا

نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل بھارت میں تیاری کا موقع مل گیا۔

رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت پہنچ جائے گی جہاں وہ ٹریننگ سیشن کے علاوہ پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔

یہ پریکٹس میچز ورلڈکپ کے آفیشل وارم اپ میچز سے پہلے کھیلے جائیں گے جن کے وینیوز اور تاریخوں کا جلد فیصلہ ہوگا۔

اس حوالے سے نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پریکٹس میچز ہمارے لیے بڑے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز ٹیم کا ورلڈکپ میں پہلا میچ پاکستان کے خلاف 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد نیدرلینڈز کے کوچ نے برصغیر میں ٹریننگ مہیا کرنے کے لیے جذباتی بیان دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.