مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کہتے ہیں کہ نیب کے پاس حمزہ شہباز کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل پر ہے، اس لیے ان کے باہر جانے کا بھی خدشہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو براڈ شیٹ اور ڈیلی میل کے معاملے پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے بنائے گئے کیسز کا مقدر بھی رسوائی ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے الیکشن میں دھاندلی کی، ان شاء اللّٰہ دوبارہ پولنگ ہو گی۔
واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا۔
اپنے قائدین کی عدالت آمد کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ عطاء اللّٰہ تارڑ بھی احتساب عدالت پہنچے تھے۔
اس موقع پر عدالت کی راہداری میں پولیس اور نون لیگی کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
Comments are closed.