بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب کی مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

نیب لاہور نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔

نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں اور اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کیخلاف چوہدری  شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔

نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020ءکوانہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، اگست 2020ءمیں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کے کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھراﺅ کیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا جاچکا ہے، مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.