نیب نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ آمدن سےزائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں، انہیں گزشتہ برس مارچ میں عبوری ضمانت دی گئی تھی۔
نیب درخواست میں کہا گیا کہ بینچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکا، رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ رانا ثناء اللہ کیس میں فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ نیب نے رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ، نیب نوٹس ملنے پر رانا ثناءاللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لی تھی۔
Comments are closed.