قومی احتساب بیورو (نیب)نے افسران کی کمی کے معاملے پر چاروں صوبوں کے آئی جیز سے گریڈ17 سے 20 تک کے افسران کی خدمات مانگ لیں۔
نیب مراسلے کے بعد آئی جی پنجاب نے افسران سےگریڈ 17 سے 20 کے افسران کے نام طلب کرلیے ہیں۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں تحریر ہے کہ جو افسر بخوشی نیب جانے کے خواہشمند ہیں اپنے نام بھجوائیں،
آئی جی کا خط میں مزید کہنا ہے کہ نیب میں ڈیپوٹیشن پر جانے والے افسران 3 سالہ کنٹریکٹ پر جائیں گے۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے زیر التواء ریفرنسز کو جلد احتساب عدالتوں میں بھجوانے کیلئے افسر مانگے گئے ہیں۔
Comments are closed.