st louis hookups reddit casual encounter hookups daty hookup gay hookup places in gloucester county nj hookup Mount Ephraim bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب مقدمات میں سزاؤں کی شرح 66 فیصد ہے، چیئرمین جاوید اقبال

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب مقدمات میں سزاؤں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین نیب نے دعویٰ سے کہا کہ نیب پہلی بار ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا، جنہیں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے، 94 میگا کرپشن کیسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں 1194 ملزمان کو احتساب عدالتوں نے سزا سنائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیب مقدمات میں سزاؤں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے، متعلقہ افسران پاکستان کو کرپشن فری بنانے میں کوششیں دوگنا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.