my uber hookup hookup by tinder whatsapp groups for hookups the hookup game download hookup Colmar gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول نے زخمی بلال یاسین سے خیریت دریافت کی

پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین  کو ٹیلی فون کر کے ان  کی خیریت معلوم کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے احسن رضوی کے ہاتھ گلدستہ بھی بھجوایا۔

بلال یاسین نے کہا کہ بلاول نے خیریت دریافت کی، اسپتال میں اسلم گل نے بھی میری عیادت کی۔

بلال یاسین نے حاجی لیاقت کے ساتھ جانے سےانکار کر دیا تھا، مگر حاجی لیاقت کی بیٹی کا فون آنے پر معاملہ حل کروانے چلے گئے۔

 ایم پی اے بلال یاسین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے مجھ پر فائرنگ کی مذمت کی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بیگم نصرت شہباز اور سلمان شہباز نے بھی فون پر خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے موہنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ میں رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین زخمی ہوگئے تھے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.