casusl hookup review edelman hookup boyne tannum hookup rules hookup que significa hookup Hawleyville hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی ایوارڈز کیلئے شاہین آفریدی کی نامزدگی باعثِ فخر ہے، عاطف رانا

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  عاطف رانا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا آئی سی سی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے، ہماری دعا ہے کہ شاہین آفریدی کو ایوارڈ ملے۔

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف ايگزیٹو عاطف رانا نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایوارڈز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کا نامزد ہونا باعثِ فخر ہے، ان کی دعا اور خواہش ہے کہ شاہین آفریدی کو یہ ایوارڈ ملے۔

عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز وعدے کے مطابق ینگ ہیروز دیتی رہے گی، تسلسل کے ساتھ پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہيں سمجھتا کہ اس بار ماضی کی طرح کوئی ایشو ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ معاملات سنبھالے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.