پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نیب کی 38 میں سے 34 شقوں میں تبدیلی چاہتی ہے، نیب کی شقوں میں تبدیلی کا مطلب اپوزیشن کو این آر او دینا ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم پہلے ہی ختم ہوچکی ہے، ان لوگوں نے پہلے کہا کہ لاہور فیصلہ کرے گا، پھر لاہور نے مسترد کر دیا،پہلے بھی جلسے فلاپ ہوئے ہیں اور آئندہ جلسے بھی فلاپ ہوں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے تعمیری اپوزیشن نہیں کی، وزیراعظم کے پہلے خطاب میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، اپوزیشن الیکشن ریفارم پر بیٹھے اور بات کرے، صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکشن ریفارم پر جانا ہوگا، اپوزیشن الیکشن ریفارم پر لین دین کے چکر میں ہے۔
فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ ہمیں اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ڈی ایم جلسے میں اتنے لوگ بھی نہیں آتےجتنے فواد کھگا کے ولیمہ میں آتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنی کارکردگی پر دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
Comments are closed.