مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے وہ نہ نیب سے گھبراتے ہیں ، نہ مقدمات سے گھبراتے ہیں، ای سی سی کے فیصلوں کےمطابق حکومت کے خلاف 20 کیس بنتے ہیں، وزرا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو وزراء کہتے تھے ہم نے انہیں پکڑا ہے وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، کرپٹ تو حکومت میں بیٹھے ہیں کتنے وزیروں کو نکالا گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایم ڈی پی ایس او کی تقرری کا دو سال سے کیس چل رہا ہے،اگر ججمنٹ پڑھ لی جائے تو شاید چیئرمین نیب کو شرم آجائے، ہم نہ نیب سے گھبراتے ہیں نہ کیسوِں سے گھبراتے ہیں۔
رہنما نون لیگ نے سوال کیا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قلت کا ذمہ دار کون ہے؟ای سی سی کے فیصلوں کےمطابق حکومت کے خلاف 20 کیسز بنتے ہیں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ چیئرمین نیب بتا دیں وہ کس کے غلام ہیں؟ وزیراعظم تو دعویٰ کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔
Comments are closed.