بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نہر لوئر باری دوآب میں گرنے والی خاتون کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع

نہر لوئر باری دوآب میں گرنے والی خاتون کی تلاش کے لیے آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

میاں بیوی گزشتہ روز نہر لوئرباری دوآب کے کنارے سیلفی لے رہے تھے کہ بیوی کا پیر پھسلنے سے وہ نہر میں گرگئی۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ بیوی کو بچانے کے لئے شوہر نے بھی چھلانگ لگادی تھی، خاتون کے شوہر کو گزشتہ روز بچالیا گیا تھا۔

اوکاڑہ میں سیلفی لیتے ہوئےخاتون نہر میں گرگئی،…

حکام کا مزید کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.