بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کے جلد ہٹنے کا امکان

نہر سوئز میں پھنسے دیو ہیکل جاپانی بحری جہاز کے جلد ہٹنے کا امکان ہے۔

جاپانی بحری جہاز ایور گرین کے مالک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نہر سوئز میں پھنسا بحری جہاز جلد باہر نکل آئے گا اور غالب امکان ہے کہ جہاز کو ہفتے کے روز ہی نہر سے نکال لیا جائے۔

بحری جہاز کے مالک کا کہنا تھا کہ نہر سوئز کے کنارے سے جہاز کو ہٹانے کے لیے 10 بوٹس تعینات کی گئی ہیں جبکہ اس کے لیے امریکا کی جانب سے بھی نیوی کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی اضافی قوت کے ساتھ جہاز کو ہٹانے کے لیے مسلسل کام کررہی ہے اور امید ہے کہ جاپانی وقت کے مطابق جہاز کو ہفتے کی شام تک ہٹالیا جائے گا۔

جہاز کے مالک کا کہنا تھا کہ ایور گرین اس وقت پانی نہیں لے رہا، اس کے پتوار اور ٹربائن میں کوئی خرابی نہیں لہٰذا جہاز ایک مرتبہ دوبارہ پانی میں تیرا تو پھر یہ آسانی سے چلنے کے قابل ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.