نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔
نگراں کابینہ میں سمیع سعید کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا قلمدان سونپ دیا گیا، جبکہ جمال شاہ کو وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
مدد علی سندھی کو وفاقی وزارت تعلیم، قومی ہم آہنگی، امور نوجوانان کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ احمد عرفان اسلم کو لا اینڈ جسٹس، نیشنل ریسورسز موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی وزارت دی گئی۔
نگراں کابینہ میں محمد علی کو انرجی اینڈ پاور اور پیٹرولیم کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا، شمشاد اختر کو وزارت فنانس اینڈ ریونیو، اکنامک افیئرز، شماریات اور نجکاری کا قلمدان دے دیا گیا۔
عمر سیف کو وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دے دیا گیا، گوہر اعجاز کو کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشن کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا۔
انیق احمد کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جبکہ کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ کو مواصلات، ریلویز، پوسٹل سروسز، پورٹس اور میری ٹائم افیئرز کی وزارتیں دے دی گئیں، خلیل جارج کو وزارت انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹ کا قلمدان دے دیا گیا۔
احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ، ایئر مارشل (ر) فرحت حسین کو مشیر برائے ایوی ایشن تعینات کر دیا گیا۔
وقار مسعود کو مشیر خزانہ جبکہ مشال ملک وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے انسانی حقوق و ویمن امپاورمنٹ ہوں گی۔
جواد سہراب ملک وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے اوورسیز، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ کو وزیراعظم کا مشیر خصوصی برائے میری ٹائم افیئرز تعینات کیا گیا۔
وصی شاہ وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاحت تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر جہانزیب خان وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے اسپیشل انویسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) تعینات کیے گئے ہیں۔
نگراں کابینہ میں سیدہ عارفہ زہرہ وزیراعظم کی مشیر خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی تعینات کیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے قلمدان وزیراعظم کے پاس رہیں گے، بین الصوبائی رابطہ، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سیکریٹریٹ، سیفران کے قلمدان وزیراعظم کے پاس رہیں گے۔
وزارت زراعت، فوڈ سیکورٹی،ہاوسنگ اینڈ ورکس کے قلمدان وزیر اعظم کے پاس رہیں گے۔
Comments are closed.