نگراں وزیراعظم کے نام کے لیے حکومتی اتحاد کے درمیان مشاورت کا حتمی راؤنڈ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے مجوزہ نام سامنے آنے کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کے درمیان نگراں وزیراعظم کیلئے 5 سے زائد ناموں پر غور کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم کیلئے حتمی ناموں کا معاملہ پارٹی قیادت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن دیگر جماعتوں سے رابطے کے بعد کریں گے۔
Comments are closed.