پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان ہفتے کے روز پشاور میں انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق اعظم خان کو جمعہ کی شب طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
قبل ازیں اعظم خان نے ستمبر 1990ء سے جولائی 1993ء تک چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے فرائض سر انجام دیے، انہوں نے 24 اکتوبر 2007ء سے یکم اپریل 2008ء تک بطور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا خدمات سر انجام دیں۔
اعظم خان جنوری 1997ء سے 6 جون 2007ء تک یو این ڈی پی کے پروگرام تخفیف غربت کے ایڈوائزر بھی رہے جبکہ وہ 2018ء کے نگران سیٹ اپ میں وفاقی وزیر داخلہ بھی تھے۔
اعظم خان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ان کے آبادئی گاؤں میں آج سہہ ساڑھے 3 بجے ادا کی جائے گی۔
پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے اعظم خان ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور کمشنر کے عہدوں پر بھی کام کیا۔ اعظم خان چیف سیکرٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اعظم خان معدے میں شدید انفیکشن میں مبتلا تھے اور جمعہ کی رات انہیں دل کا دورہ پڑنے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا مگر صحت میں بہتری آںے کی بجائے اس فانی دنیا سے ہمیشہ کے لیے الوداع کر گئے۔
Comments are closed.