بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

نک جونس کی اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر

نک جونس نے لندن میں پرفارمنس مکمل کرتے ہی بیٹی مالتی میری کے ساتھ خوبصورت تصویر لی اور انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

تصویر میں نک نے سیاہ رنگ کا کوٹ جبکہ مالتی نے نیلے رنگ کی فراک پہنی ہوئی ہے۔

یہ تصویر اس وقت لی گئی جب نک اپنے بھائیوں کیون اور جو کے ساتھ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں پرفارمنس مکمل کرچکے تھے۔

خیال رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے مالتی کی تصاویر شیئر کرنا شروع کی ہیں۔

وہ مالتی کی پیدائش کے بعد کافی عرصے تک تصاویر میں اسے چھپا دیتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.