سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ آج پتا چلا ہے ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔
مونس الہٰی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوٹس نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے وہاں بلاکر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سوا 5 کروڑ روپے کی 8 ٹرانزیکشن میرے اکاؤنٹ میں ہوئی ہیں۔ یہ 8 ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے ہیں، کسی اور کے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئے۔ یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئرڈ ہے۔
مونس الہٰی نے کہا کہ ایف آئی اے متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھاکر دیکھ لیتی تو نوٹس نہ نکالتی۔
Comments are closed.