بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نون لیگ خود استعفے نہ دیکر ملبہ PP پر گرانا چاہتی: یوسف رضا گیلانی

سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ نون صرف استعفوں کا ملبہ پیپلز پارٹی پر گرانا چاہتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون صرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو قصور وار ٹھرانا چاہتی ہے، تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ سی ای سی کے بعد استعفیٰ دے بھی دیں تو مسلم لیگ نون استعفے نہیں دے گی۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھولنے کی بات کی جا رہی ہے؟

یوسف رضا گیلانی نے صحافی کو جواب دیا کہ سوئس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس وقت میں خط لکھتا تو میرے اوپر آرٹیکل 6 لگ جاتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.