وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی پی 265رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد اور بہاولنگر سے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری کاشف محمود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
دونوں ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ ان کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
رئیس نبیل احمد اور چوہدری کاشف محمود کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان کی تعداد 7 اور پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد2ہو گئی ہے۔
رئیس نبیل احمد اور چوہدری کاشف محمود نے ملاقات میں عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ نفیس طبع شخصیت کے مالک ہیں، مل کر خوشی ہوئیہے۔
کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا وائرس سےصحت یابی پر مبارکباد بھی دی ، وزیراعلیٰ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود کا شکریہ ادا کیا۔
عثمان بزدارکاکہنا تھا کہ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے، ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔
Comments are closed.