bbw hookups app my senior hookup reviews a v hookup on xbox 360 hookup Wyoming app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوعمر لڑکوں نے اژدھے کے قبضے سے کتے کو بچا لیا

تین نو عُمر لڑکوں نے اژدھے کے قبضے سے اپنے پالتو کتے کو بچا لیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

لوگ اپنے پالتو جانوروں کے لیے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں، جس کی نئی مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیو ہے جس میں نو عمر لڑکوں نے اپنے پالتو کتے کے لیے اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا کلپ خوفناک ہے لیکن اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 نوعمر لڑکوں نے اپنے پالتو کتے کو بچانے کے لیے ایک بڑے اژدھے کا مقابلہ کیا۔

اژدھے نے خود کو  پالتو کتے کے جسم کے گرد لپیٹ رکھا تھا، لڑکوں نے اژدھے کو بھگانے کے لیے پہلے لاٹھی کا استعمال کیا اور پھر اسے سر سے پکڑ لیا۔

کبوتر کی تین بار قلا بازی کھاتے ہوئے حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد بالآخر وہ کتے کو اژدھے کی گرفت سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔

ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا ہے۔

انسٹا گرام پر موجود اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.