مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈسکہ شہر کی تمام اہم سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
نوشین افتخار کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے ڈسکہ الیکشن شفاف بنانے کے لیے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسکہ کی تمام سڑکوں پر سی سی ٹی کیمرے نصب کیے جائیں۔
نوشین افتخار نے خط میں کہا ہے کہ پرامن، شفاف انتخابات کے لیے کیمروں کا لگانا ضروری ہے، ڈسکہ کی اہم سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
Comments are closed.