سندھ بھر میں جاری موسلادھار بارشوں کے بعد بچوں میں گیسٹرو کی بیماری بڑھنے لگی ہے۔
صوبہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھارو شاھ میں 2 بھائی گیسٹرو میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے جبکہ اسی مرض کے سبب ان کی بہن اسپتال میں داخل ہے۔
گیسٹرو کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھونے والے بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹوں کو گیسٹرو کی وجہ سے نجی اسپتال منتقل کیا تھا۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ بارش کے بعد بچوں میں گیسٹرو کے مرض میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.