بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

نوجوان خاتون امریکی ریس ڈرائیور کار حادثے میں ہلاک

امریکا میں نوجوان خاتون امریکی ریس ڈرائیور کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ ایشلی ایلبرٹسن ریاست ایڈیانا میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں کے درمیان پیش آیا جس میں سے ایک میں ایشلی ایلبرٹسن بطور مسافر سوار تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ایشلی ایلبرٹسن گاڑی سے باہر گر گئی تھیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے اور دیگر گاڑیوں کو آگے نکلنے نہیں دے رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ایشلی ایلبرٹسن جس گاڑی میں سوار تھیں اس کے ڈرائیور کی عمر 31 جبکہ دوسری گاڑی کے ڈرائیور کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں مجرمانہ دفعات لگانے کے بارے میں بھی غور کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.