بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

آئی جی سندھ نے مسائل کے حل کیلئے ہراہ راست واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا

آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس ملازمین اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق، محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کو مطلع کیا جارہا ہے اس لیے وہ محکمانہ سطح پر ویلفیئر سے متعلق یا درپیش دیگر مسائل و مشکلات کے ضمن میں آئی جی سندھ رفعت مختار سے واٹس ایپ نمبر 03008753359 پر براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ 

مشکلات و مسائل حل کرنے کے لیے فوری اور بروقت متعلقہ پولیس حکّام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

شہریوں کو بھی اطلاع دی گئی ہے کہ وہ پولیس سے متعلق شکایات یا دیگر ممکنہ مشکلات و مسائل کے حل کے لیے مذکورہ نمبر پر واٹس ایپ کرسکتے ہیں، شہریوں کے مسائل کا بر وقت حل پولیس کا اولین فرض ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.