بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

بٹگرام چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا

بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کوتاہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 3 دفعات شامل ہوں گی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بٹگرام میں چیئر لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی تھی جس میں 8 افراد سوار تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو کے مقام پر کیبل کار کی رسی ٹوٹنے کے بعد 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.