سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد ان کی مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری میلسی میں کی گئی، جس کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو سائنوویک کی پہلی ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو دوسری ڈوز کے لئے 6 نومبر کو بلایا گیا ہے، بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو تین سال ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کورونا ویکسینیشن کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام کی ایک اور انٹری سامنے آئی تھی، لاہور کے بعد نارووال کے ایک سینٹر میں بھی کورونا ویکسینیشن میں نوازشریف کا نام درج ہوا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نواز شریف کے نام کی جعلی انٹری کی، ڈیٹا اندراج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کی کاپی استعمال ہوئی۔
Comments are closed.