بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی اے پی اور اتحادیوں کی حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن ختم

بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، بلوچستان اسمبلی میں ناراض وزراء اور اراکین کا اجلاس شروع ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز نے استعفے تیار کرلئے، بی اے پی کے 24 میں سے 11 ارکان اسمبلی  نے وزیراعلیٰ جام کمال خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی عوامی اور پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن اسمبلی نے  بھی جام کمال خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے ناراض اراکین نےگزشتہ روز وزیراعلیٰ سےاستعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.