بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹر کی تحریر ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے جائزہ بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دے دیا۔

وفاقی حکومت نے لندن میں قیام پذیر سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دے دیا۔

میڈیکل بورڈ نے موقف دیا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہے، انہوں نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے کہا کہ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.