gay hookup apps nz boyne tannum hookup rules curvy hookup best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کو عمران خان نے بھگوڑا کہہ کر کچھ غلط نہیں کیا، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عمران خان نے بھگوڑا کہہ کر کچھ غلط نہیں کیا، انہیں تو خود عدالت نے بھگوڑا قرار دیا تھا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف چوری کا حساب دیں اور اسمبلی میں تقریر کریں، حب تک آپ حساب نہیں دیں گے، آپ کو تقریر نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز کی بات سنتے ہیں، ان کے ابھی تک کسی اپارٹمنٹ کا پتہ نہیں لگا، وزیر اعظم کی کوئی مل نہیں لگ رہی، یہاں کوئی مقصود چپڑاسی بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مڈل کلاس کے لوگوں کو آگے لےکر لائے ہیں،انہوں نے حکومت میں آکر کوئی اثاثہ نہیں بنایا،ہماری حکومت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

 شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف پر کل چارج فریم ہونا تھا، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کا کیس تھا، شریف ایسے پھنسے کہ کوئی بھی انہیں نہیں چھڑا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.