پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا۔
شریف فیملی نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
سفارتی پاسپورٹ ہونے کے سوال پر نوازشریف نے تصدیق کردی۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ سفارتی پاسپورٹ میرے پاس کئی دن سے موجود ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، جس میں لانگ مارچ، نئے آرمی چیف کی تقرری، مہنگائی و دیگر امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے۔
Comments are closed.